ڈالر کی قیمت میں مزید 32 پیسے کی کمی ، 279.53 روپے کا ہو گیا

image

ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی ،د وسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 53 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی مسلسل نیچے پرواز ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، تاہم تھوڑی دیر بعد مارکیٹ میں تیزی آنا شروع ہو گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 202 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، کاروبارکے دوران انڈیکس 64 ہزار 142 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.