شعیب، ثناء کی شادی، سعیدہ امتیاز کا پاکستانی مرد سے شادی نہ کرنے کا اعلان

image

معروف ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز نے سابق کپتان شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستانی مرد سے شادی نہیں کریں گی۔

اس شادی کے بعد جہاں شوبز ستاروں نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کو مبارکباد دی تو وہیں کچھ فنکاروں نے اس جوڑی پر تنقید بھی کی جن میں معروف ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز بھی شامل ہیں۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی پر فہد مصطفی کو انٹرنیٹ صارفین کی مبارکبادیں؟

سعیدہ امتیاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک تحریری نوٹ لکھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات دیکھنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی پاکستانی مرد سے شادی کرنا چاہوں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے لیے جیون ساتھی پاکستان کے بجائے کسی دوسرے ملک سے ڈھونڈ لوں گی کیونکہ جیسے یہاں ہر دو سال کے بعد وزیراعظم تبدیل کیا جاتا ہے، اسی طرح شادی کے کچھ سالوں بعد بیویاں تبدیل کی جاتی ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts