بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداح کو مائیک دے مارا

image

معروف گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداح کو مائیک دے مارا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بلال سعید کے کنسرٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ اپنا پرانا گانا ” کو کو تو میری جانا ” گا رہے ہیں تاہم اس دوران وہ اچانک غصے میں آگئے اور ہاتھ میں پکڑا ہوامائیک کنسرٹ میں موجود مداحوں کی طرف پھینک دیا۔

3 بڑی سیاسی جماعتیں عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں، شاہد خاقان عباسی

بلال سعید مداحوں کی جانب مائیک پھینکنے کے بعد کچھ کہے بغیر اسٹیج چھوڑ کر چلےگئے ان کے جاتے ہی ایک مداح نے کہا کہ ” پروگرام تو وڑ گیا”۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ معروف گلوکار کے اچانک غصے میں آنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

Bilal Saeed gets angry at a concert n throws his mic. pic.twitter.com/nQY90JgWjT

— Taimoor Zaman (@taimoorze) January 24, 2024

پاکستان میں سردیوں کی پہلی بارش برسنے کی اطلاعات

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلال سعید نے نیا گانا “ہوگئی غلطی” ریلیز کیا تھا ، اس گانے کو بلال سعید نے نئی گلوکارہ مہر طاہر کے ساتھ مل کر گایا اور فلمایاہے ۔جسکی وڈیو کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے۔ اس وڈیو کی ہدایتکاری بلال سعید نے کی ہے اور گانے کو انہوں نے خود کمپوز کیا ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts