لائیو کنسرٹ میں مداح کو مائیک دے مارا اور ۔۔ گلوکار بلال سعید کی مائیک مارنے کی وائرل ویڈیو دیکھیں

image

گلوکار بلال سعید نے لاہور میں ہونیوالے ایک لائیو کنسرٹ میں مداحوں کو مائیک دے مارا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لاہور کے ایک کنسرٹ میں بلال سعید ’کو کو تو میری جانا‘ گارہے تھے کہ اچانک ہاتھ میں موجود مائیک آڈینس کی طرف پھینک دیا اور اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔گلوکار کے غصے کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

گلوکار کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کنسرٹ پنجاب یونیورسٹی میں ہوا تھا لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

بلال سعید کے اچانک غصے کی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی جبکہ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ غرور اور تکبر کی بدترین مثال ہے۔

بلال سعید کے رویئے سے ناراض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ مائیک پھینکنے پر وہاں موجود لوگوں کو بھی بھرپور جواب دیکر گلوکار کو آئینہ دکھانا چاہیے تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts