ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں مزید 29 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 279 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی
دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 217 پوائنٹس کی کمی
ہوئی ، کاروبارکے دوران انڈیکس 63 ہزار595 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔