اگر سرجری نہ کرواتا تو ایک ہاتھ سے معذور ہو جاتا: سیف علی خان

image

بالی وڈ کے سٹار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ سرجری نہ کرواتے تو ان کا ایک ہاتھ سے معذور ہونے کا امکان تھا۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے سیف علی خان ممبئی نے کوکیلابین ہسپتال میں اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہاتھ میں کافی عرصے سے تکلیف تھی تاہم معلوم نہیں تھا کہ چوٹ گہری ہونے کی وجہ سے ان کو سرجری کی ضرورت پڑ جائی گی۔

سیف علی خان کو اپنے ہاتھ کی چوٹ کا اس وقت معلوم ہوا جب وہ فلم کے لیے ایکشن سین کروا رہے تھے اور اس دوران زخمی ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ درد کی شدت کے باعث ایم آر آئی کروانے کے بعد معلوم ہوا کہ ٹرائی سیپ ٹینڈن بری طرح سے پھٹ چکا تھا۔

سیف علی خان کو ڈاکٹر نے فوری طور پر سرجری نہ کروانے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد انہوں فلم کا ادھورا کام مکمل کیا تھا۔

سیف علی خان ڈاکٹرز کے مشورے پر اب ایک ماہ کے لیے آرام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرجری کافی عرصہ پہلے ہونا تھی تاہم مصروفیات کی وجہ سے تاخیر ہوتی گئی۔

سیف علی خان نے مزید کہا کہ مکمل طور پر ٹھیک ہونے کے باوجود آپریشن تھیٹر میں جانا عجیب سا لگا۔ اس لیے تھوڑا سا ڈر گیا تھا لیکن ڈاکٹر مہربان تھے۔

سیف نے تمام مداحوں، دوستوں اور ان سب کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.