ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں13 روپے76 پیسے کا اضافہ

image

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں13 روپے76 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 257روپے59پیسے ہوگئی ہے۔

قبل ازیں بجلی کی قیمت میں 5.62 روپے فی یونٹ مزید اضافہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔نیپرا کی جانب بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی گئی،جس میں دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل ہونے پر نیپرا نے 5.62 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی۔

ریحان زیب قتل کیس، اہم حقائق سامنے آگئے

قیمت میں حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 49 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق اعداد و شمار کا جائزہ لے کر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

ریحان زیب کے قاتلوں کا فوری سراغ لگایا جائے ، پی ٹی آئی

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نگراں وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے ٹیرف کم کروانے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 14 ونڈ پاور پلانٹس کو 20 ارب روپے کی ادائیگیاں روک دی گئیں ہیں تحقیقات میں ونڈ پاور پلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر عملدرآمد نہیں ہوا۔ پرائیویٹ پاور اینڈ انفرا اسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی کی سمری بھیجی گئی ہے۔

28 فیصد کمپنیوں کوسائبرحملوں کے واقعات کا سامنا

سمری کے مطابق کمیٹی کو شوگر ملز کے پاور پلانٹس کا ٹیرف کم کروانے کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے، اور کہا گیا کہ پاور پلانٹس پہلے ٹیرف کم کر کے نیا معاہدہ کریں پھر ادائیگیاں ہوںگی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کمیٹی نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے باعث مظفر آباد کو در پیش پانی کی قلت پر بھی غور کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.