10 روز میں بینک صرف 3 دن کھلیں گے

image

ملک بھر میں یوم کشمیر، الیکشن اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے بینک آئندہ دس روز میں صرف تین دن کھلیں گے۔

ملک بھر میں تمام بینکس تین فروری سے پانچ فروری تک بند رہیں گے، پانچ فروری بروز پیر یوم کشمیر جبکہ تین اور چار فروری کو ہفتہ وار چھٹی ہو گی۔

عام انتخابات ، الیکشن کمیشن کا 8 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

بروز منگل 6 فروری کو بینک دوبارہ کھلیں گے اور 8 فروری کو عام انتخابات کے موقع پر بند ہوں گے، 9 فروری بروز جمعہ کو بینک دوبارہ عوامی لین دین کریں گے۔

10 اور 11 فروری کو بینکوں کی ہفتہ وار تعطیل ہو گی، اس طرح آئندہ دس دن میں بینک صرف تین دن کھلیں گے اور چھ دن بند رہیں گے البتہ جو برانچز ہفتہ کو کھلتی ہیں وہ پانچ دن کھلی رہیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.