بابر اعظم نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

image

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کلاس کرکٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ آج جس مقام پر ہوں اس میں سرفراز احمد کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں ایسے حالات بھی آئے جب والد صاحب کی گھڑیوں کی دکان پر کام کرنے جاتا تھا۔ صبح 6 بجے دکان پر جاتا اور وقفے کے دوران کرکٹ کھیلتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستانی ٹیم میں پہلی بار نام آیا تو وہ زندگی کے جذباتی لمحات میں سے ایک تھا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میری پسندیدہ کرکٹ لیگ ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں سرفراز احمد کا بہت بڑا ہاتھ ہے انہیں میرے بلے ہمیشہ پسند آتے ہیں اور فخر زمان کے ساتھ کھیلتے ہوئے پریشر نہیں ہوتا بلکہ دوسری ٹیم پریشر میں رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف شکست سے دل ٹوٹا تھا اور جذباتی بھی ہوا تھا، اسٹیو اسمتھ کی کور ڈرائیو سب سے بہترین ہے اور اے بی ڈی ویلیئر میرے ڈریم بیٹنگ پارٹنر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افتخار احمد نے اسد شفیق سے معافی مانگ لی

سابق کپتان نے کہا کہ بطور پروفیشنل کوئی پرفیکٹ نہیں ہوتا، جب کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی وجہ سے ان کی فیملیز کو ہٹ کیا جاتا ہے تو مشکل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مثبت سوچ رکھتا ہوں اور کبھی کبھی منفی چیزوں کو نظر انداز کرتا ہوں، جو غلطیاں ہوتی ہیں اپنے قریبی اور مینٹورز سے بات کرتا ہوں، میرا سب سے بڑا گول ورلڈ کپ جیتنا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.