نیشنز ہاکی کپ، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا

image

نیشنز ہاکی کپ کے اہم معرکے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دیدی۔

ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے اہم معرکے میں پہلے کواٹر کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لیںڈ کیخلاف 1-3 کی برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے کواٹر کے 6 منٹ میں اپنا پہلا گول اسکور کیا، کیویز کی جانب سے ووڈ نک گیند کو جال میں پہنچایا، تاہم میچ کے 13ویں اور 14ویں منٹ میں پاکستان نے مسلسل 2 گولز داغ کر برتری حاصل کی۔

دوسرے کواٹر میں بھی پاکستان نے اپنے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا اور حریف ٹیم کو دباؤ لاتے ہوئے 28ویں منٹ گول اسکور کرکے برتری بڑھادی۔

پاکستان کی جانب سے ابتدائی دونوں گولز عبدالرحمان جبکہ تیسرا گول رانا وحید اشرف نے اسکور کیے۔

تیسرے کواٹرے میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر مسلسل حملے جاری رکھے، 43ویں اور 45ویں منٹ میں اسکاٹ کولسٹ نے مسلسل 2 گول داغ کر پاکستان کی برتری ختم کردی اور میچ 3-3 گولز سے برابر ہوگیا۔

چوتھے کواٹر میں کیویز کی جانب سے 52 ویں منٹ میں اسکاٹ کولسٹ نے میچ کا تیسرا گول داغ کر کیویز کو پاکستان کیخلاف برتری دلوائی، انہوں نے پنالٹی کارنر پر گول اسکور کیا اور یوں نیوزی لینڈ نے پاکستان پر 3-4 کی سبقت حاصل کرلی۔

کیویز کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے گرین شرٹس کو ملائیشیا اور جاپان کے میچ کا انتظار کرنا پڑے گا، اگر میزبان ٹیم کو شکست ہوئی تو پاکستان ٹاپ 4 جگہ بناسکے گا۔

دوسری جانب پول اے سے فرانس اور کوریا کی ٹیموں نے پہلے ہی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.