خوشی ہے کہ ابھیشیک کے ساتھ خوش ہیں اور ۔۔ سلمان خان نے ایشوریا سے شادی نہ ہونے کے سوال کا کیا جواب دیا؟

image

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے بھارتی ٹی وی کے شو میں ماضی میں ایشوریا رائے سے تعلقات سے متعلق سوالات اہم انکشافات کردیئے۔

ماضی میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کے درمیان گہری دوسری تھی اور بات شادی تک بھی جاپہنچی تھی جبکہ ایشوریا اور ابھیشیک کی شادی پر سلمان خان کی جانب سے ہاتھ کاٹنے کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

سوشل میڈیا پر سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہوں کے دوران سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں وہ ایشوریا کی شادی کے حوالے سے بات کررہے تھے۔

ویڈیو میں شو کے میزبان سلمان خان سے ایشوریا رائے سے تعلقات سے متعلق سوالات کررہے تھے جس پر سلمان خان نے کہا کہ ایشوریا کی شادی کو اتنے سال گزر چکے ہیں اور وہ اچھی زندگی بسر کررہی ہیں، وہ کسی کی اہلیہ ہیں اور میں بہت خوش ہوں کہ وہ ابھیشیک سے شادی کے بندھن میں بندھیں۔

سلمان خان نے کہا کہ بھیشیک بچپن بہت اچھا انسان ہے، ایشوریا کی شادی ایک بڑی فیملی میں ہوئی ہے اور سب بہت خوشی سے رہ رہے ہیں، یہ بہترین چیز ہے جو کہ کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ چاہے گا۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ یہ نہیں چاہے گا کہ جب آپ کی دوستی ختم ہوجائے تو وہ انسان آپ کے بغیر رہ نہ سکے، بلکہ وہ چاہے گا کہ سابقہ گرل فرینڈ یا دوست بہت خوش رہے۔

یاد رہے کہ ایشوریا رائے نے بھارتی سپراسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک سے شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.