معروف امریکی گلوکار کلر مائیک ایوارڈز کی تقریب سے گرفتار

image

معروف امریکی گلوکار اور سماجی کارکن کلر مائیک کو گریمی ایوارڈز کی تقریب سے گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 فروری کو لاس اینجلس میں ہونے والی گریمی ایوارڈز کی تقریب میں معروف ریپر کلر مائیک نے میوزک انڈسٹری کے تین سب سے بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔

علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کا نام بتا دیا

ایوارڈز کی تقریب میں تین بڑے اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد ریپر کلر مائیک کو گرفتار کیا گیا، پولیس ہتھکڑیاں لگا کر گلوکار کو تقریب سے گرفتار کرکے لیکر گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاس اینجلس پولیس نے گلوکار کی گرفتاری پر کوئی بیان نہیں دیا جبکہ ڈیوٹی پر موجود دو الگ الگ افسران نے کہا کہ ان کے پاس بھی کوئی معلومات نہیں ہے۔

پونم پانڈے زندہ نکلیں، اداکارہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

دوسری جانب کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا جارہا ہے کہ گلوکار کو ایرینا کے اندر ایک جھگڑے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کلر مائیک ریپ گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہیں، وہ نسل پرستی اور پولیس کی بربریت جیسے مسائل کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.