علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کا نام بتا دیا

image

معروف گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کے ترانے کا نام بتادیا۔

2024 کے پی ایس ایل کا میلہ سجنے والا ہے جس میں چند دن باقی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ شائقین اس سیزن کے ترانے کا انتظار کررہے ہیں۔

پونم پانڈے زندہ نکلیں، اداکارہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

شائقین کرکٹ کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے پوسٹ جاری کی ہے۔

علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹ ری ٹوئٹ کی جس میں ترانے کی دھن تھی اور ساتھ ہی پوسٹ پر لکھا تھا کہ ‘جب مقابلہ ہو ٹکر کا تو کھل کے کھیل’۔

برٹش ایشین ٹرسٹ نے  راحت فتح علی خان  سے راہیں جدا کرلیں

گلوکار نے اس یہ پوسٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پی ایس ایل کا ترانہ کھیلنے اور بے خوف ہو کر جینے کے بارے میں ہے تو اسی لیے میں نے کھل کے کھیل کے عنوان سے ترانہ لکھا ہے۔

انہوں نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ ڈانس کے لیے اپنے جوتے تیار کرلیں کیونکہ ترانہ بہت جلد آنے والا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.