بابر اعظم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ٹاپ سکورر بن گئے

image

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ٹاپ سکورر بن گئے۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابراعظم رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب تک 6اننگز میں 251رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر فارچون باریشال کے مشفیق الرحمان 228رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

تیسری پوزیشن سلہٹ سٹرائیکرز کے ذاکر حسین کے پاس ہے جو کہ 7 اننگز میں 193رنز بنا چکے ہیں، چٹوگرام چیلنجرز کے اویشکا فرننیڈو 6اننگز میں 174رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ ڈھاکہ ڈومینیٹرز کے محمد نعیم 6اننگز میں 156رنز کے ساتھ پانچویں نمبرپر ہیں۔

بابر اعظم نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

بابراعظم کی ٹیم رنگپور رائیڈرز ٹورنامنٹ میں 7میچز کھیلنے کے بعد 10پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، ٹیم نے 5میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹیم کا رن ریٹ 1.462+ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن کھلنا ٹائیگرز کی ہے جو کہ 8میں سے 4میچز میں کامیابی کے بعد 8پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے اور ٹیم کا رن ریٹ 1.023+ہے۔

تیسرے نمبر پر چٹوگرام چینلجرز 6پوائنٹس، کومیلا وکٹورینز 6پوائنٹس کے چوتھے، فارچون بریشال 6پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سیلہٹ سٹرائیکرز 2پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور ڈھاکہ ڈومینیٹرز 2پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن 7ویں نمبر پر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.