سفید تل کو گوشت اور دودھ کا متبادل کیوں کہا جاتا ہے؟ چھوٹے سے بیج کے کرشماتی فائدے

image

پہلے کے دور میں لوگوں کی صحت اس لئے بھی اچھی ہوتی تھی کیوں کہ وہ ہماری طرح چپس بسکٹ کھانے کے بجائے قدرتی چیزیں کھایا کرتے تھے جن سے ان کی وقتی بھوک بھی مٹ جاتی تھی اور دیگر فائدے بھی حاصل ہوتے تھے۔ ایسی ہی ایک چیز تل ہے جسے کبی لڈو تو کبھی پنی کی صورت میں کھایا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو اس کے فائدے بتائیں گے

سفید تل کی غذائی اہمیت

سفید تل کے بیج غذائیت سے بھرپور چھوٹے چھوٹے بیج ہیں جو تل کے پودے سے حاصل ہوتے ہیں۔ یہ ضروری غذائی اجزاء سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں اور صحت مند چکنائیوں کا بھرپور ذریعہ ہیں، خاص طور پر مونو اور پولی ان سیچوریٹڈ چکنائی، جو دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ بیج پودوں پر مبنی پروٹین، غذائی ریشہ، اور کیلشیم، میگنیشیم، آئرن اور زنک سمیت متعدد وٹامنز اور معدنیات سے بھی بھرپور ہے۔ اس کے علاوہ ان میں اینٹی آکسیڈینٹس جیسے سیسامول اور سیسامین ہوتے ہیں۔ اپنی غذا میں سفید تل کے بیجوں کو شامل کرنا ہڈیوں کی صحت کے علاوہ ہاضمے کی باقاعدگی اور مجموعی طور پر غذائی اجزاء کی مقدار میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

دودھ اور گوشت کا متبادل

دودھ سے زیادہ کیلشیم رکھنے والا تل ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اور ناخن اور دانتوں کے لئے بھی مفید ہے۔ جوڑوں کے درد میں آرام دیتا ہے۔ سفید تل کے بیج میں پروٹین کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اسے غریبوں کے لئے گوشت کا متبادل بھی کہا جاتا ہے.

خواتین کے لئے ضروری

آدھا چائے کا چمچ پسے ہوئے تل کو نیم گرم پانی کے ساتھ پینا خواتین کے بہت سے مسائل میں مفید ہے۔ اس سے حیض کے درد میں آرام ملتا ہے اس کے علاوہ ماہواری میں بے قاعدگی کے مرض کو بھی دور کرتا ہے۔

سفید تل میں گڑ ملا کر کھانے کا فائدہ

سفید تل میں ہم وزن پسا ہوا گڑ ملا کر رکھ لیں اور ایک چمچ روانہ کھائیں۔ اس مرکب کو کھانے سے جسم کی اضافی چربی کم ہوگی، نظریں اور حافظہ تیز ہوگا، خون کی کمی دور ہوگی اور جوڑوں کے درد سے نجات ملے گی۔ سردیوں میں اس کو کھانے سے بلغمی کھانسی بھی دور ہوگی اور جسم کو گرمائش ملے گی۔ ان کو گھی میں پکا کر لڈو بنا کر بھی رکھا جاسکتا ہے۔ تل اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتا ہے اس وجہ سے جلد کے لئے فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود قدرتی تیل جلد کو نمی بخشتا ہے جس سے جلد سے جھریاں ختم ہوجاتی ہیں اور چہرہ ملائم اور چمکدار ہوجاتا ہے۔

جوڑوں کے درد کے لئے

جسمانی کمزوری، جوڑوں اور کمر کے درد کو دور کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ سفید تل لیں اسے ہلکی آنچ پر ہلکا سا بھون لیں۔ اس کے علاوہ ٥ عدد بادام لیں اور اسے رات بھر پانی میں بھگو دیں۔ صبح چھلکا اتار کر اسے سفید تل میں ملا دیں۔ اس بادام کو چٹکی بھر تلوں کے ساتھ روزانہ صبح نہار منہ اچھی طرح چبا کر کھائیں۔ اگر جسم میں کمزوری زیادہ ہو تو اس کے بعد دود بھی پی لیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.