سکندر رضا نے آئی پی ایل کو پی ایس ایل سے بہت بہتر قرار دے دیا

image

زمبابوین کرکٹر سکندر رضا نے آئی پی ایل کوپی ایس ایل سے بہت بہتر قرار دیدیا۔

زمبابوین کرکٹر سکندر رضا بھی آئی پی ایل کی چکا چوند کا شکار ہوگئے، انھوں نے انڈین لیگ کو دنیا کا سب سے بہترین ایونٹ قرار دیتے ہوئے پی ایس ایل سے بھی کہیں بہتر قرار دیا۔

آنے والے سیزن کیلئے ان کی خدمات پنجاب کنگز نے حاصل کی ہیں، ان دنوں وہ آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

شادی کی پہلی سالگرہ پر شاداب خان کی اہلیہ کیساتھ روضہ رسولﷺ پر حاضری

سکندر رضا کا کہنا تھا کہ آئی ایل اور اس کے بعد پی ایس ایل سے مجھے آئی پی ایل کی تیاری کا بہتر موقع میسر آئے گا۔

انڈین لیگ اس دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ میلہ ہے، شائقین کے جوش و خروش میں یہ سب سے آگے اور پی ایس ایل اس کے قریب ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.