ویلنٹائنز ڈے: کرینہ کپور کے اظہارِ محبت پر سیف علی خان کا ’منفرد‘ جواب

image

بالی وُڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے شوہر سیف علی خان کے بارے میں دلچسپ سٹوری شیئر کی ہے۔

کرینہ کپور نے 14 فروری یعنی ویلنٹانز ڈے کے موقع پر مزاحیہ انداز میں سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ سیف علی خان نے کیسے اُن کی جانب سے محبت کے اظہار کا جواب دیا ہے۔

کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے سیف علی خان کو محبت کے عالمی دن پر مبارک باد دی تو انہوں نے اس کے جواب میں صرف ’اوکے‘ کہہ دیا۔

بالی وُڈ نگری کی بیبو گرل نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ’میں: سیفو (سیف علی خان) ہیپی ویلنٹائنز ڈے۔ سیف: اوکے۔‘ 

فوٹو: کرینہ کپور کی انسٹاگرام سٹوری کا سکرین شاٹ

یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے 16 اکتوبر 2012 کو ممبئی میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔

یہ پٹودی خاندان کے چھوٹے نواب کی دوسری شادی تھی، اس سے پہلے انہوں نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی جنہوں نے ان سے شادی کے لیے سکھ مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا۔

خیال رہے کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی کے بعد سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان پیدا ہوئے تھے جبکہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کے بعد انکے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان پیدا ہوئے ہیں۔

امریتا سنگھ سے علیحدگی کے بعد سیف کی ملاقات کرینہ سے ہوئی اور وہ کئی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئے جس سے دونوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا۔

انہوں نے 2003 میں فلم ’ایل او سی کارگل‘، 2006 میں ’اوم کارا‘، 2009 میں ’قربان‘ اور 2012 میں ’ایجنٹ وِنود‘ میں ایک ساتھ کام کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.