ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، بھارت کے کپتان روہت شرما ہونگے، جے شاہ کا اعلان

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیرِ اہتمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر (بی سی سی آئی ) جے شاہ کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روہت شرما ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم 2023 کے ورلڈکپ کا فائنل نہ جیت سکے لیکن ہم ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے 10 میچز جیت کر شائقین کرکٹ کا دل جیتنے میں کامیاب رہے۔

بابر اعظم کے بھائی کی کرکٹ میں انٹری، پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ

جے شاہ کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ بھارتی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں بارباڈوس میں منعقد ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتے گی۔ روہت شرما ماضی میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں اور اب وہ ایک سال بعد افغانستان سیریز کیلئے واپس آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں بھی روہت شرما نے ہی بھارتی ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.