محمد حفیظ کی چھٹی، چیئرمین پی سی بی کو غیر ملکی کوچز کی تلاش

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بطور ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کا کردار ختم ہونے کے بعد اب چیئرمین محسن نقوی غیر ملکی کوچز لانے کے حق میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان محمد حفیظ کو بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں ان کی خدمات درکار نہیں ہوں گی۔ جس کے بعد اب محسن نقوی نئی منیجمنٹ کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم منیجمنٹ بنانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے وہ کرکٹ کے معاملات پر سابق کرکٹرز سے مشاورت کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

محسن نقوی کی رہائش گاہ پر 4 بڑوں کی بیٹھک

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن نقوی نے تبدیلیوں کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں یہ واضح کیا تھا کہ جو آتا ہے وہ اپنی کیبنٹ تو لاتا ہے۔

یہ بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ محسن نقوی وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.