جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

image

بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے نئے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ وہ جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتے ہیں لیکن اُن کا قد بہت چھوٹا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق شاہ رخ خان دبئی میں جاری ’ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2024‘ میں بطور سپیکر شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے روایتی انداز میں بات چیت کی۔

شاہ رخ خان نے 11 ویں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں اپنی مقبولیت کے سفر کے بارے میں بات کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتے ہیں۔

ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے ’دی میکنگ آف آ سٹار‘ سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ ’میں لیجنڈ نہیں ہوں۔ میں جیمز بانڈ ہوں۔‘

جب میزبان نے اُن سے پوچھا کہ وہ کبھی جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہیں گے تو اِس پر کنگ خان بولے ’میں بالکل جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے لیکن میں گندمی رنگ کا ہوں تو میں بانڈ بیڈی یعنی وِلن کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔‘

اس سمٹ میں شاہ رخ خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں آسکر وننگ فلم ’سَلم ڈاگ ملینیئر‘ کی پیشکش بھی کی گئی جسے انہوں نے مسترد کر دیا تھا۔ 

    View this post on Instagram           A post shared by Pooja Dadlani Gurnani (@poojadadlani02)

اس بارے میں بات کرتے ہوئے کنگ خان نے کہا کہ ’میں امریکی اور انگلش فلم انڈسٹریز کے کئی لوگوں کو جانتا ہوں۔ مجھے کبھی کسی نے اچھے کام کی پیشکش نہیں کی۔ مجھے سَلم ڈاگ ملینیئر کی آفر کی گئی تھی لیکن مجھے لگا کہ فلم میں گیم شو کے میزبان کا کردار بہت خود غرض ہے۔‘

خیال رہے ڈینی بوئل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سَلم ڈاگ ملینیئر میں گیم شو کے میزبان کا مشہور کردار انیل کپور نے ادا کیا تھا جبکہ یہ فلم 2009 میں آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کو آخری مرتبہ گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ میں بڑے پردے پر دیکھا گیا تھا۔

اس سے قبل کنگ خان کی 2023 میں فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ ریلیز ہوئی تھیں جنہوں نے باکس آفس پر تاریخی کامیابیاں حاصل کی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.