عمران خان اگر جیل سے رہا ہوتے ہیں تو انہیں ملنے ضرور جاؤں گی، راکھی ساونت

image

انڈیا کی ٹی وی اداکارہ اور سوشل میڈیا سلیبریٹی راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان جیل سے باہر آتے ہیں تو وہ انہیں ملنے ضرور جائیں گی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر راکھی ساونت کے انٹرویو کی نئی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ عمران خان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔

انٹرویو کے دوران جب راکھی ساونت سے پوچھا گیا کہ اگر عمران خان جیل سے رہا ہوتے ہیں تو کیا وہ انہیں ملنے جائیں گی؟

اس کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ’بالکل، میں ڈرامہ کوئن ہندوستان سے آؤں گی۔ ہم مبارک باد دینے ضرور آئیں گے پاکستان۔‘

اس کے علاوہ راکھی ساونت نے مزید کہا کہ ’پی ٹی آئی اگر ووٹ سے الیکشن جیتے گی تو میں ایک مرتبہ پھر سے عمرہ کرنے جاؤں گی۔‘

صرف یہ ہی نہیں اداکارہ نے عمران خان کے لیے گانا ’ڈرامہ کوئن‘ بھی گایا۔

اس کے علاوہ ادکارہ نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ وہ انتخابات لڑنے کے لیے پاکستان جا رہی ہیں۔

یراکھی ساونت نے گزشتہ برس یعنی 2023 میں اسلام قبول کیا جس کے بعد انہوں نے اپنا اسلامی نام فاطمہ رکھا تھا۔

راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرہ بھی ادا کیا جبکہ اداکارہ نے عادل خان درانی نامی کاروباری شخصیت سے شادی بھی کی تھی جو کچھ ماہ بعد ذاتی تنازعات اور لڑائی جھگڑوں کے باعث ختم ہو گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.