شاہ برادرز کو ایک ساتھ پاکستان کیلئے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں، شاہین شاہ آفریدی

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کہا ہے کہ شاہ برادرز کو ایک ساتھ پاکستان کیلئے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شاہین آفریدی نے کہا کہ 2 بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتے ہیں، امید ہے جیت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کا این او سی کا ایشو ہے، راجا پکسا کو بھی این او سی نہیں ملا، ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنا اچھا لگتا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے مزید کہا کہ فینز نےسپورٹ کیا ہے، امید تھی اس بار بھی فائنل لاہور میں ہوگا لیکن کراچی میں ہو رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کےلیے اچھی بات ہے کہ وہ فارم میں واپس آرہے ہیں، پر امید ہوں کہ فاسٹ بولر اچھا پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپس آئیں گے۔

شاہین آفریدی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے، نیوزی لینڈ میں ہم اچھا کھیلے لیکن رزلٹ اچھا نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ کا اچھا ہونا کافی نہیں، فیلڈنگ کو بھی بہتر کرنا ہوتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.