زلمی بمقابلہ گلیڈی ایٹرز، کوئٹہ کے اوپننگ بلے بازوں کی نصف سنچریاں، باؤلرز بے بس

image

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری، اوپننگ بلے بازوں کی نصف سنچریاں۔

پی ایس ایل 9 کا دوسرا میچ آج پشاور اور کوئٹہ کی فرنچائز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بلے باز جیسن روئے اور سعود شکیل نصف سنچریاں بنا کر کریس پر موجود ہیں۔

پشاور زلمی کے گیند باز اب تک کوئی بھی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بغیر کسی نقصان کے 150 رنز مکمل کرلیے ہیں۔

پی ایس ایل 9 کا افتتاحی میچ، یونائیٹڈ نے قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

اس سے قبل ٹاس پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو160،170 رن تک محدود کریں۔ ایونٹ کا پہلا میچ ہے، کوشش کریں گے جیت کیساتھ آغاز کریں۔

دوسری طرف کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے نئے کپتان رائیلی روسوو کا کہنا تھا کہ ایک گیم میں اُسی پر ہی فوکس رکھنا چاہتے ہیں۔ نیا سیزن ہے تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں۔

سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سفر اچھا رہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.