پی ایس ایل 9،ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے186رن کا ہدف

image

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیتنے کیلئے 186 رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان کے اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں ملتان سطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ۔ ریزا ہینڈریکس 79 رنز بناکر ناقابل شکست رہےانہوں نے 3 چھکے اور 7 چوکے لگائے ہیں۔

کراچی کنگز نے اپنے نائب کپتان کا اعلان کردیا

ڈیوڈ ملان نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان 11 رنز بناکرپویلین واپس لوٹ گئے تھے ، خوشدل شاہ 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ملتان سلطانز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی  کو 16 رنز سے شکست دے دی۔پشاور زلمی کی جانب سے بابراعظم68اورصائم ایوب42رن بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور18اوررومان پاول نے17رن بنائےہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.