سعودی چینل الثقافیہ بافٹا فلم ایوارڈز نشر کرے گا

image
سعودی ثقافتی چینل الثقافیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کے بافتہ فلم ایوارڈز کی خصوصی تقریب مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ (مینا) کے لیے ایم بی سی براڈکاسٹر گروپ کے زیر انتظام نشر ہو گی۔

عرب نیوز کے مطابق لندن کے رائل فیسٹیول ہال سے اتوار 18 فروری کو براہ راست نشر ہونے والی تقریب میں برطانوی اور عالمی سنیما کی بہترین پرفارمنس شامل کی جائے گی۔

معروف اداکار ڈیوڈ ٹینینٹ کی میزبانی میں بافٹا (برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن اینڈ آرٹس) ایوارڈز میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے گذشتہ سال کے دوران سلور سکرین پر غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا جائے گا۔

ستاروں سے جھلملاتی ایوارڈ تقریب میں برطانوی گلوکارہ صوفیہ ایلس بیکسٹر اپنے ہٹ  گانے’مرڈر آن دی ڈانس فلور‘ پرفارم کرنے کے لیے سٹیج پر نمودار ہوں گی۔

ایوارڈ تقریب کا آغاز شام 5.45 GMT ہو گا جب کہ مرکزی ایوارڈز شو شام سات بجے شروع ہو گا۔

برطانوی گلوکارہ ’مرڈر آن دی ڈانس فلور‘ پرفارم کریں گی۔ فائل فوٹو گیٹی امیجزیہ دونوں ایونٹ الثقافیہ چینل پر فری ٹو ایئر ٹیلی ویژن کے ذریعے اور شاہد، عربی سٹریمنگ پلیٹ فارم کے ذریعے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.