کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، دونوں ٹیموں کو پہلی جیت کی تلاش

image

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کراچی کنگز آج بابر الیون کے خلاف پہلی جیت کی تلاش میں میدان میں اترے گی۔

پی ایس ایل 9 میں آج ملتان اور لاہور کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دو بجے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے خلاف پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پشاور زلمی بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کامیاب نہیں ہوپائی تھی۔

پی ایس ایل 9 کے پوائنٹس ٹیبل پر کنگز اس وقت چھٹے جبکہ زلمی پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ ٹیبل پر ملتان سلطانز اس وقت اپنے دونوں میچز جیتنے کے بعد سرِفہرست ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.