بلائنڈ کرکٹ سیریز، پاکستان کی بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست

image

دبئی: بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

متحدہ عرب امارات میں جاری بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔

پاکستان نے 213 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بدر منیر نے 63 گیندوں پر 129 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان نثار علی نے 18 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی میں نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

اس سے قبل بھارتی کپتان درگاہ راؤ نے 61 اور وینکیٹیشورا راؤ نے 49 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے بدر منیر اور کامران اختر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مطیع اللہ اور محمد سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.