نگران حکومت نے 3.9 ارب ڈالر کا بیرونی قرض لیا

image

نگران حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق نگران دور حکومت نے 19830 ارب روپے کا مقامی قرض لیا۔

سابق مدت میں 19862 ارب روپے قرض لیا گیا تھا، نگران دور میں 17934 ارب روپے کا مقامی قرض واپس کیا گیا، سابق مدت میں 14031 ارب روپے قرض واپس کیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ کے مطابق نگران دور میں مقامی قرض کا نیٹ فلو 1796 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، سابق مدت میں نیٹ فلو 5831 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، سابق مدت کے مقابلے قرضوں میں 67 فیصد کمی ہوئی۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی

نگران حکومت کو 22 فیصد کا پالیسی ریٹ ورثے میں ملا، سابق مدت کے دوران پالیسی ریٹ کی اوسط شرح 19.5 فیصد تھی،جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نگران حکومت نے مقامی قرض کی پروفائل بہتر کرنے کے اقدامات کئے۔

نگران دور میں ٹریژری بلز کا حجم 1.6 ٹریلین روپے تک آگیا، سابق مدت میں ٹریژری بل کا حجم 3.3 ٹریلین روپے تھا، حجم کم ہونے سے حکومتی مالیاتی ضروریات کم کرنے میں مدد ملی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں بتایا گیا نگران حکومت نے 3.9 ارب ڈالر کا بیرونی قرض لیا، سابق مدت میں 8.4 ارب ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا، نگران حکومت نے 3.6 ارب ڈالر کا بیرونی قرض واپس کیا، سابق مدت میں 5.4 ارب ڈالر کا بیرونی قرض واپس کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.