کیارا ایڈوانی کا ’ڈان تھری‘ میں خیرمقدم، ’ایکشن دکھانے کا اب میرا وقت ہے‘

image

بالی وڈ فلم ’ڈان تھری‘ میں لیڈ کردار ادا کرنے والی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انتہائی گرم جوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ایکشن دکھانے کا ان کا وقت ہے۔

انڈین ویب سائٹ فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈان تھری میں کام کرنے کے حوالے سے کیارا ایڈوانی نے کہا کہ یہ ان کا سوچا سمجھا فیصلہ تھا، وہ کچھ مختلف کرنا چاہ رہی تھیں۔

’میں اپنے لیے کچھ تبدیلی چاہ رہی تھی اور اس قسم کی فلم میں کب سے کام کرنے کی خواہش تھی۔‘

کیارا نے مزید کہا ’بطور اداکار آپ مسلسل مختلف کردار ادا کر رہے ہوتے ہیں اور دنیا کو یقین دلا رہے ہوتے ہیں کہ آپ اصل میں بھی یہی کردار ہیں۔ ڈان تھری کے لیے تیاری کرنا تھوڑا مشکل ہوگا لیکن ابھی میرے پاس وقت ہے۔‘

’میں انتہائی پرجوش ہوں۔ میں نے اس سے پہلے کبھی ایکشن فلم نہیں کی۔ اب میرا وقت ہے ایکشن میں آنے کا۔‘

اداکار فرحان خان کی کمپنی ایکسل انٹرٹینمینٹ نے ڈان تھری میں کیارا ایڈوانی کا باقاعدہ طور پر خیرمقدم کیا۔

ایکسل انٹرٹینمینٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں لکھا ہوا تھا، ’ڈان کی دنیا میں کیارا ایڈوانی کا خیرمقدم ہو۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Excel Entertainment (@excelmovies)

تاہم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کیارا ایڈوانی کے فلم میں کردار کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

گزشتہ سال ڈان تھری کے بنانے والوں نے  فلم کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا۔

یہ ویڈیو کلپ رنویر سنگھ کی آواز میں تھا جس میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’سویا ہوا شیر کب اٹھے گا؟ دنیا جاننا چاہتی ہے۔ جاؤ ان کو بتا دو میں جاگ گیا ہوں اور جلد منظرعام پر آؤں گا۔‘

اس ویڈیو میں رنویر سنگھ مشہور ڈائیلاگ دہراتے ہوئے کہتے ہیں، ’گیارہ ملکوں کی پولیس ڈھونڈتی ہے مجھے، پر پکڑ پایا ہے مجھے کو کون۔ میں ہوں ڈان۔‘

خیال رہے کہ کچھ دن قبل ہی کیارا ایڈوانی نے اپنے شوہر سدھارت ملوہترا کے ساتھ شادی کی پہلی سالگرہ منائی ہے۔

    View this post on Instagram           A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)

اداکارہ نے اس موقع پر گھڑ سواری کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور لکھا ’زندگی میں نہ تو سفر اور نہ ہی منزل معنی رکھتی ہے بلکہ جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ انسان کی کمپنی ہے۔‘

انہوں نے زندگی کے اس سفر میں اپنے شوہر سدھارت ملوہترا کا ’بہترین ساتھی‘ ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

کیارا ایڈوانی اپنی آخری فلم ’ستیاپریم کی کتھا‘ میں کرتک آریان کے ساتھ نظر آئی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.