پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

image

چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی بھی مل گئی۔

الیکشن کمیشن نے ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کردیں

پاکستان کی میزبانی کا فیصلہ دبئی میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سید سلطان شاہ نے کی۔بلائنڈ ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ رواں برس 20 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز،بھارت، سری لنکا، نیپال اور بنگلا دیش نے ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی۔آسٹریلیا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کا انتظار ہے۔

سرفراز بگٹی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

دوسری جانب بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی۔یہ ایونٹ دسمبر 2025 میں تجویز کیا گیا ہے۔اجلاس میں قوانین میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔یا د رہے پاکستان 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کریگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.