فیملی کے ساتھ بد تمیزی، عامر کا مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ

image

ملتان میں پی ایس ایل کے میچ کے دوران فیملی کے ساتھ بد تمیزی کے واقعہ پرمحمد عامر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے اور کارروائی کامطالبہ کر دیاہے ۔

عامر نے اپنی ٹوئٹ کہا ہے کہ ملتان کے ڈپٹی کمشنر نے میچ کے دوران مبینہ طور پر میرے اہلخانہ کے ساتھ بدسلوکی کی، تکبرانہ انداز سے گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کیا اور میچ کے دوران انہیں بلاجواز باہر نکال دیا، یونیفارم میں طاقت کا یہ غلط استعمال ناقابل برداشت ہے!۔

محمد عامر نے مریم نواز کو ایکس پر ٹیگ کرتے ہوئے واقعے پر نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی اس طرح کے اقدامات کی روک تھام کرے، ضلعی انتظامیہ کے افسروں کا کوئی حق نہیں بنتا کہ کھلاڑیوں کی فیملیز کے ساتھ اس طرح کا ناروا رویہ اختیار کریں۔

واضح رہے کہ محمد عامر رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں، اس سے قبل انہوں نے آٹھوں سیزن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.