سعودی عرب اور فرانس کا غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ

image

ریاض ۔29فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے ٹیلیفون پر غزہ کی تازہ صورت حال، جنگ سے متاثرہ علاقے میں امداد پہنچانے اور بحیرہ احمر کی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔العربیہ کے مطابق فون پر بات کرتے ہوئے دونوں رہ نماؤں نے سعودی عرب اور فرانس کے مابین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور سمیت متعدد دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور، بحیرہ احمر کی سلامتی، غزہ کی پٹی میں جاری جنگ اور جنگ سے متاثرہ لوگوں کے لیے امداد کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تبادلہ کیا۔فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہ نماؤں نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق معاہدے تک پہنچنے کی اشد ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی اور یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زور دیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انسانی امداد کے سلسلے میں فرانسیسی صدر دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ بات کی ہے۔دونوں رہ نماؤں نے تنازع فلسطین کے منصفانہ حل، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور خطے میں دیر پا امن اور سلامتی کے لیے جنگ کے بجائے امن مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.