اسامہ میر نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا

image

ملتان سلطانز کے اسپنر اسامہ میر نے لاہور قلندرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 14ویں میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو اس میچ میں 60 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی،شکست کے بعد قلندر کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات بھی کم ہوگئے۔

مذکورہ میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسامہ میر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے 4 اوورز کے کوٹہ میں 40 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

لیجنڈری امپائر مرائس ایراسمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اس پرفارمنس کے ساتھ اسامہ میر نے سپر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ریکارڈ بک میں پیچھے چھوڑ دیا، اسامہ میر پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے بہترین باؤلنگ کروانے والے اسپنر بن گئے۔

ان سے قبل یہ ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھا، انہوں نے 2018 میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے 7 رنز دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

پی ایس ایل میں بہترین باؤلنگ کروانے کا ریکارڈ روی بوپارا کا ہے، انہوں نے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کے خلاف 16 رنز دے کر 6 وکٹیں لی تھیں۔

روی بوپارا کے علاوہ فہیم اشرف اور عمر گل بھی 6، 6 وکٹیں حاصل کرکے اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.