آزادی مارچ پھر کریں گے دیکھیں انتظار کریں، مولانا فضل الرحمان

image

جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ پھر کریں گے دیکھیں انتظار کریں۔

قومی اسمبلی آمد پر میڈیا سے بات چیت میں پھر سے آزادی مارچ کا اعلان کرنے والے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی پانچ سال پورے کرتی نظر نہیں آتی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ اسمبلی نہیں کوئی اور چیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر کے انتخاب کا حصہ نہیں بنیں گے۔

نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اپوزیشن کی نعرے بازی

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ،اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا حصہ بھی نہیں بنیں گے، ہم ایوان میں عوام کی نمائندگی کریں گے، اس ایوان کو عوام کا نمائندہ کم سمجھتے ہیں۔

انہوں نے اسپیکر ڈائس کے سامنے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.