ایمازون کے بانی ایک بار پھر امیر ترین شخص بن گئے

image

واشنگٹن: ایمازون کے بانی جیف بیزوز ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سال 2024 کے حوالے سے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی گئی جس کے مطابق ایمازون کے بانی جیف بیزوز ایک بار پھر سرفہرست آ گئے۔

بلومبرگ بلینرز انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق ایمازون کے بانی جیف بیزوز ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ جیف بیزوز کی دولت میں رواں سال کے پہلے 2 ماہ میں 23 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوز کی مجموعی دولت اضافے کے بعد 200 ارب ڈالر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کے سابق ایگزیکٹوز کا ایلون مسک پر مقدمہ، 128 ملین ڈالرز ادا کرنے کا مطالبہ

رپورٹ کے مطابق جیف بیزوز کی دولت ٹیسلا کے سربراہ کی دولت سے 2 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ ایلون مسک کو 2024 کے 2 ماہ میں تقریباً 31 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

بھارتی ارب پتی مکیش امبانی 115 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ فہرست میں گیارہویں نمبر پر ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.