پاکستان، بھارت کے درمیان تعمیری تعلقات چاہتے ہیں، امریکہ

image

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی تین دہائیوں سے جاری روایت ختم

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، کارآمد بات چیت کا خیرمقدم کریں گے جبکہ بات چیت کی رفتار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت نے کرنا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.