رمضان المبارک، یو اے ای کا 4 ہزار اشیا پر خصوصی رعایت کا اعلان

image

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رمضان المبارک کے دوران تقریباً 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد کے درمیان رعایت کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات نے کہا ہے کہ رمضان میں کھانا پکانے کے تیل، انڈے، دودھ، چاول، چینی، مرغی، پھلیاں، روٹی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے پر پابندی ہو گی۔

یو اے ای کی وزارت اقتصادیات میں مانیٹرنگ اینڈ فالو اپ سیکٹر کے اسسٹنٹ سیکرٹری عبداللہ سلطان الفان الشمسی نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے خلاف جن اشیا کی فہرست جاری کی گئی ہے اگر ان کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو تو پہلے وزارت سے منظوری لینا لازمی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک کی مارکیٹوں میں مصنوعات اور خاص طور پر کھانے پینے کی اشیا کی کثرت سے سپلائی ہو رہی ہے اور رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں توازن کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، بھارت کے درمیان تعمیری تعلقات چاہتے ہیں، امریکہ

واضح رہے کہ یو اے ای میں رواں برس ماہ رمضان کے دوران بعض کوآپریٹو ایسوسی ایشنز کی جانب سے متعدد مصنوعات کے لیے پروموشنز بھی متعارف کرائے گئے ہیں اور تقریباً 4 ہزار اشیا میں 25 سے 75 فیصد کے درمیان رعایت ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.