عامر خان اور درشیل 16 سال بعد ایک ساتھ، ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئل؟

image
معروف بالی وڈ فلم ’تارے زمین پر‘ میں اشان اوستھی کا کردار ادا کرنے والے چائلڈ سٹار درشیل سفاری نے اداکار عامر خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر درشیل نے بالی وڈ سپرسٹار عامر خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

نوجوان اداکار نے  تصویر کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’بوم! 16 سال بعد ہم دوبارہ ایک ساتھ ہیں، جذباتی؟ ہاں تھوڑا سا، پرجوش؟ ہاں بالکل‘۔

درشیل نے مزید لکھا ’میرے مینٹور عامر خان کیلئے ڈھیروں محبت، جلد ہی اس پلیٹ فارم پر بڑا اعلان کیا جائے گا، بس 4 دن کا انتظار کریں۔‘

سوشل میڈیا صارفین اداکار کی اس تصویر پر تجسس کا شکار ہیں اور اکثر یہ قیاس کر رہے ہیں کہ درشیل سفاری عامر خان کیساتھ دوبارہ ایک نئی فلم میں جلوہ گر ہونے والے ہیں۔

اکثر صارفین یہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ فلم تارے زمین کے سیکوئل کی تیاری کی جا رہی ہے جس کا نام ’ستارے زمین پر‘ بتایا جاتا ہے۔

درشیل سفاری کی 5 مارچ کو کی گئی ایک اور پوسٹ دیکھی جائے تو بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ کوئی اشتہار بھی ہو سکتا ہے۔  البتہ اس بات کی تصدیق تاحال نہیں ہوئی۔

    View this post on Instagram           A post shared by Darsheel Safary (@dsafary)

عامر خان نے اس سے پہلے 2023 میں ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں بات کی تھی۔ نیوز 18 کے ساتھ ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا تھا کہ ’میں نے اس کے بارے پبلک میں کوئی بات نہیں کی اور میں اب بھی زیادہ کچھ نہیں کہہ سکوں گا۔ لیکن میں عنوان بتا سکتا ہوں، فلم کا ٹائٹل 'ستارے زمین پر' ہے۔

عامر نے کہا کہ ’آپ کو میری فلم ’تارے زمین پر‘ تو یاد ہی ہوگی اور اس فلم کا نام ’ستارے زمین پر‘ ہے کیونکہ ہم اسی موضوع کو لے کر 10 قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔ 'تارے زمین پر' ایک جذباتی فلم تھی، یہ فلم آپ کو ہنسائے گی۔

بالی وڈ کی فلم تارے زمین پر 21 دسمبر 2007 کو ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر سپر ہٹ رہی اور اس فلم نے دنیا بھر میں 1.35 بلین روپے کمائے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts