راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے دوسری شادی کرلی

image

معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے خاموشی سے دوسری شادی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی کی دوسری شادی سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں۔

اس حوالے سے عادل یا راکھی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا لیکن اب عادل درانی کے قریبی ذرائع نے ان کی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستانی ڈرامے اپنے ملک کے بجائے بھارت میں زیادہ دیکھے جاتے ہیں، عائشہ خان

عادل درانی کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ عادل درانی نے رواں سال 2 مارچ کو جے پور میں دوسری شادی کی۔

انہوں نے یہ تقریب مکمل طور پر خفیہ رکھی،ذرائع نے عادل درانی کی دوسری بیوی کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی مدمقابل سومی خان کے ساتھ شادی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سومی خان کا تعلق جے پور سے ہے اور فی الحال وہ اپنے کیریئر کی وجہ سے ممبئی میں مقیم ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts