تین فٹ کا نوجوان ڈاکٹر بن گیا

image

بھارت میں تین فٹ کے نوجوان گنیش برایا نے تین فٹ کا قد ہونے کے باوجود ڈاکٹر بننے کا اپنا خواب پورا کر لیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق 23 سالہ گنیش برایا جن کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے ہے کا قد تین فٹ ہے انہیں ابتدائی طور پر میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا اور کہا تھا کہ چھوٹے قد کی وجہ سے وہ ایمرجنسی کیسز نہیں سنبھال سکتے۔

گنیش نے اس کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے اُس نے اپنے اسکول کے پرنسپل کے ساتھ مل کر ضلع کلکٹر اور ریاستی وزیر تعلیم سے مدد طلب کی۔

گنیش برایا نے میڈیکل کونسل آف انڈیا کیخلاف گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کیا جہاں وہ مقدمہ ہار گئے لیکن پھر بھی انکے عزم میں کمی نہیں آئی۔

انہوں نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا جہاں سے بلاآخر گنیش برایا نے 2018 میں مقدمہ جیت لیا اور آخر کار 2019 میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئے۔

ایم بی بی ایس کے بعد برایا نے بھاو نگر کے اسپتال میں انٹرن شپ بھی کرچکے ہیں۔ گنیش برایا نے بتایا کہ جب بھی مریض مجھے دیکھتے ہیں تو وہ پہلے چونک جاتے ہیں لیکن پھر وہ مجھے اپنے معالج کے طور پر قبول کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.