کیا ماورا حسین شادی کررہی ہیں.. پیلے جوڑے میں دلہن بن کر کیا کہہ دیا؟

image

"میری شادی نہیں ہو رہی اور آنے والے ایک ہفتے تو کیا اگلے ایک سال تک بھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ ماورا حسین کا جنھوں نے انسٹاگرام پر پیلے رنگ کے جوڑے میں تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ وضاحت بھی کر ڈالی.

ماورا حسین نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری ان تصاویر کو دیکھ کر کسی غلطی فہمی کا شکار نہ ہوں، یہ تصاویر میرے ایک پراجیکٹ کی ہیں"

ماورا حسین اس حوالے سے ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ وہ والدین کی پسند سے شادی کریں گی اور ان کے ہونے والے شوہر میں 3 خوبیاں لازمی ہونی چاہیئں. پہلی یہ کہ وہ ان کی والدہ کو پسند آئے، دوسرا سب کو عزت دینے والا ہو اور تیسرا اس میں ماورا حسین کی طرح ہی اپنی تعلیم اور اپنے کام کا جذبہ ہونا چاہیے۔

ماورا حسین اکثر اداکار امیر گیلانی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس کے بارے میں صارفین کا خیال ہے کہ شاید وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے ہیں البتہ ماورا حسین اور امیر گیلانی خود ایک دوسرے کو اچھا دوست قرار دیتے ہیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.