اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے نصیرات کیمپ پر بمباری ، 13 خواتین اور بچے شہید

image

اسرائیل کے مظالم جاری ،غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 13 خواتین اور بچے شہید ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے تیز کر دیے ہیں، جبکہ رفاہ میں ایک رہائشی ٹاور بھی اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو گیا۔

دوسری جانب شمالی غزہ میں غذائی قلت کے باعث ایک شیر خوار بچہ اور ایک نوجوان خاتون شہید ہوئی جس کے بعد غزہ میں غذائی قلت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی بمباری سے مزید 30 فلسطینی شہید ، غزہ کا آخری فعال اسپتال بھی بند

ادھر اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ کی اسرائیل کے اتحادیوں سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں تقریباََ 30 ہزار 960 فلسطینی شہید جبکہ 72 ہزار 524 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.