سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

image

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، پہلا روزہ کل 11 مارچ بروز سوموار کو ہوگا۔

سعودی سپریم کورٹ کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، یکم رمضان 11 مارچ بروز پیر کو ہوگی ۔ قبل ازیں آسٹریلین حکام  نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا میں 12 مارچ بروز منگل کو پہلا روزہ ہوگا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

قبل ازیں ماہرین فلیکیات نے آج سعودی عرب رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکانات ظاہر کیے تھے۔ماہرین فلیکیات کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ اور تبوک میں 13 منٹ تک چاند افق پر موجود رہے گا۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند اتوار کی شام دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔

سعودی عرب کے شعبہ فلکیاتی علوم کے سربراہ شرف السفیانی نے بھی سعودی عرب میں چاند نظر آنے قوی امکانات ظاہر کیے تھے، سعودی حکومت نے بھی عوام سے دس مارچ کو مغرب کے وقت رمضان کا چاند تلاش کرنے اور سعودی سپریم کورٹ میں گواہی درج کرانے کی اپیل کی تھی۔

رمضان المبارک کی آمد آمد، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

دوسری جانب پاکستان میں رمضا ن المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کل پشاور میں ہو گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں کل چاند نظرا ٓنے کا قوی امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.