رمضان میں آدھے سر کے درد سے کیسے نجات حاصل کرسکتے ہیں؟ چند طریقے جانیں

image

رمضان المبارک کی شروعات میں اکثر افراد جو عام دونوں میں بھی آدھے سر کے درد کا شکار رہتے ہیں ان کے لیے مزید پریشانی بڑھ جاتی ہے۔ آچھے سر کے درد کو دردِ شقیقہ کہا جاتا ہے، رمضان میں اس کے متاثرہ افراد عموماً رمضان میں روزہ رکھنے سے بھی قاصر ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ماہ رمضان کے دوران مائیگرین کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور درد میں شدّت بھی آجاتی ہے۔ لہٰذا مریضوں کو غذا اور طرز زندگی کے طریقوں کا علم ہونا چاہیے جن پر عمل کر کے درد کو کم کیا جا سکتا ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان کے آغاز سے قبل کچھ تیاری مریضوں کو مائیگرین کے حملوں اور اس کی سختی کو کم کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔

رمضان کے دوران سر درد کا امکان جسم میں لیکوڈز یا پانی کی کمی، شریانوں میں تناؤ کے ساتھ شوگر کی نمایاں کمی اور کم کیفین کی وجہ سے بڑھ جاتا ہے، یہ سب اس درد کے دورے میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر سحری کے وقت مطلوبہ دوا کا استعمال کیا جائے تو یہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں اِفطار کے بعد زیادہ پانی کا استعمال اور اس ماہ کے دوران تمام سماجی سرگرمیوں کو مختصر کرنا بہتر رہتا ہے، تاہم شور، پریشانی اور دیر تک جاگنے کی عادت ترک کرنا اور زیادہ سونے کو یقینی بنانا بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق سحری کرنے سے بلڈ شوگر لیول بہتر رہتا ہے لیکن اس میں دورے کا سبب نہ بننے والی صحت مند غذائیں شامل ہونی چاہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آدھے سر کے درد میں مبتلا مریضوں کو چاہئے کہ رمضان سے قبل ہی اپنی روٹین میں تبدیلی لانا شروع کردیں تاکہ جب ماہ صیام کا آغاز ہو تو انہیں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.