سات دن تک سمندری گہرائی میں رہنے والی مچھلی کی شکل کی آبدوز کا منصوبہ، یہ آبدوز کتنی فٹ تک جانے کی صلاحیت رکھتی ہے؟

image

سائنسدانوں کی جانب سے ایک ایسی پرتعیش آبدوز تیار کی جا رہی ہے جو سات دن تک سمندر کی گہرائی میں رہ سکے گی جس پر جلد کام شروع ہونے کا امکان ہے۔

امریکا کے ایک ڈیزائنر انے مچھلی کی شکل کی ایک پُر تعیش آبدوز کا پلان تیار کیا ہے جو سات دن تک سطح پر آئے بغیر 328 فٹ کی گہرائی تک جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ڈیزائنر کی ڈیپ سی ڈریمر نامی اس آبدوز میں ایک ہال موجود ہے جس میں بیٹھ کر مسافر زیر سمندر مناظر کو دیکھ سکیں گے۔

328 فٹ کی گہرائی تک جانے والی آبدوز ڈیپ سی ڈریمر گہرے سمندر میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس مقصد کے لیے اس یاٹ میں ایک خاموش برقی موٹر بھی نصب کی گئی ہے جس کے باعث سمندر میں رہنے والی مخلوق متاثر نہیں ہوگی۔

اندر لگی بیٹریوں کے سبب یہ آبدوز سات دن تک زیر سمندر ساکت رہنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

یاٹ میں سمندر کے نیچے موجود دنیا کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک بڑا مشاہداتی ببل نصب کیا گیا ہے جس میں آرم دہ کرسیاں موجود ہیں۔

پیش کی جانے والی خیالی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاٹ میں ایک بڑا پیانو بھی موجود ہے جو مسافروں کو سفر کے دوران انٹرٹین کرسکے گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.