کروم صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ بنانے کیلئے گوگل کی ایک اور سہولت متعارف

image

دنیا کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا مقبول ترین سرچ انجن گوگل کی جانب سے کروم صارفین کی سہولت کے لئے نیا فیچر متعارف کیا گیا ہے جس کا مقصد صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ تر بنانا ہے۔

گوگل ویب سائٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے گوگل نے کروم میں رئیل ٹائم سیکیورٹی فیچر کا اضافہ کیا ہے۔

یہ فیچر اب کروم میں سیف براؤزنگ کے اسٹینڈرڈ موڈ پر دستیاب ہے جسے بائی ڈیفالٹ براؤزر میں ان ایبل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی سال قبل گوگل کروم کا سیف براؤزنگ فیچر خودکار طریقے سے ممکنہ غیر محفوظ یو آر ایل یا ویب لنکس کو ایک ایسی فہرست میں شامل کررہا ہے جو آپ کی ڈیوائس میں محفوظ ہوتی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.