بار بار نامعلوم افراد کی کالز کا جواب دینا نہیں پڑے گا ۔۔ واٹس ایپ پر نامعلوم کالز کو ’سائلنس‘ کرنے کا فیچر متعارف

image

میٹا کی زیر ملکیت میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ صارفین میں زیادہ سے زیادہ مقبول ہونے کی خاص وجہ اس ایپ میں آئے روز نت نئے فیچرز پر کام کرنا ہے۔

واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق صارفین اب نامعلوم کال کرنے والوں کو ’Silence ‘ کرسکتے ہیں۔

ایکس پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ سے صارفین کو اس تازہ ترین اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا ہے، اس میں صارفین کو نامعلوم کالز سے پیچھا چھڑانے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔

واٹس ایپ کے اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے آپ سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی پر کلک اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر Silence Unknown Callers کو ان ایبل کرینگے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد جب بھی کسی نامعلوم نمبر سے آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر کال کی جائے گی تو رنگ ٹون سنائی نہیں دے گی۔

واٹس کا یہ نیا فیچر صارفین کیلئے خاصا سود مند ثابت ہوگاکیونکہ اس فیچر سے صارفین کو بار بار نامعلوم افراد کی واٹس ایپ کالز کا جواب نہیں دینا پڑے گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.