لندن: ریلوے سٹیشن کے مرکزی بورڈ سے حدیث کو کیوں ہٹایا گیا؟

برطانیہ میں ریل نظام کی کمپنی ’نیٹ ورک ریل‘ نے کہا ہے کہ یہ پیغام ٹرین روانگی کے مرکزی بورڈ پر نہیں ہونا چاہیے تھا۔

لندن کے کنگز کراس سٹیشن کے مرکزی بورڈ سے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے لیے درج ایک پیغام کو ہٹا گیا ہے۔

مسافروں نے مرکزی بورڈ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے جہاں تنقید کی، وہیں بہت سے صارفین نے اس پر درج پیغام کی تعریف بھی کی۔

برطانیہ میں ریل نظام کی کمپنی ’نیٹ ورک ریل‘ نے کہا ہے کہ یہ پیغام ٹرین روانگی کے مرکزی بورڈ پر نہیں ہونا چاہیے تھا۔

نیٹ ورک ریل نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ’مرکزی بورڈ پر ماہ رمضان کی خوشی سے متعلق کوئی پیغام کیوں نہیں لکھا گیا۔‘

نیٹ ورک ریل کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم اپنے متنوع مسافروں اور ملازمین کی ترجمانی کے اظہار کے لیے کرسمس سے لے کر رمضان تک تمام مذاہب کے بڑے تہواروں کو مناتے ہیں۔‘

ترجمان نے مزید کہا کہ ’ہمارا مرکزی روانگی بورڈ ٹرین کی معلومات کے لیے مختص ہونا چاہیے اور ہمارے رمضان سے متعلقہ پیغامات کو کسی وجہ سے استعمال نہیں کیا گیا، جس کا جائزہ ہم لے رہے ہیں۔‘

کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جا کر مرکزی روانگی بورڈ پر درج پیغام کے بارے میں شکایت کی۔

برطاینہ کے خیراتی ادارے ’ہیومینسٹس یو کے‘ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’عوامی ٹرین سٹیشنوں کو "گناہ گاروں کو توبہ کرنے کی ترغیب نہیں دینی چاہیے۔‘

انھوں نے مزید کہا ’احادیث یا کسی مذہبی صحیفے کو مسافروں کے لیے نشر کرنا واضح طور پر نامناسب اور انتہائی غلط ہے۔ ہم سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو اپنے خدشات سے آگاہ کریں گے۔‘

تاہم بہت سے لوگوں نے روانگی بورڈ پر درج اس پیغام کو سراہا بھی ہے۔

برطانیہ کے ٹی وی چینل ’اسلام چینل‘ نے ایکس پر لکھا کہ ’غیر متوقع جگہوں پر رمضان کی خوبصورتی۔‘

انھوں نے مزید لکھا کہ ’کنگز کراس سٹیشن پر رمضان سے متعلق حدیث ہمیں اس مقدس مہینے کی برکتوں اور حکمتوں کے بارے میں بتاتی ہے۔‘


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.