رمضان اور عید کس طرح منائیں؟ گوگل نے پاکستانی شہریوں کیلئے چند بہترین فیچرز متعارف کرا دیے

image

اب رمضان اور عید کیسے منائیں اس کے لیے گوگل حاضر ہے۔ جی ہاں، آپ یہ بات جان کر حیران ہوں گے کہ رمضان اور عید کی خوشیاں منانے کے لیے گوگل آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

گوگل نے اپنے صارفین کو رمضان زیادہ آسانی کے ساتھ گزارنے کے لیے چند خصوصی تجربات کا موقع دیا ہے، یعنی گوگل کی مدد سے اب کوئی بھی مقدس مہینے کے دوران عبادات پر توجہ مرکوز رکھنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں کہیں بھی اپنے دوستوں سے روابط رکھ سکتا ہے، اور گھر والون کے ساتھ وقت وقت بھی گزار سکتا ہے۔

رمضان اور پھر عید کے موقع پر خواہ گھر کی سجاوٹ ہو یا کھانوں کی ترکیبیں یا لباس، لوگ نت نئے انداز کی تلاش میں رہتے ہیں، تو ایسے میں گوگل آپ کو موقع دیتا ہے کہ اپنے فون پر موجود کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے آپ وہ لذیذ مٹھائی تک تلاش کر سکتے ہیں جو آپ کے کسی دوست نے اپنے گھر پر تیار کی تھی، یا عید پر پہننے کے لیے کوئی نہایت دلکش و دیدہ زیب لباس۔

عید کے لیے نئے کپڑے تلاش کرنے اور خریدنے کے لیے گوگل لینز کا استعمال کریں، اپنے موبائل پر گوگل لینز (Google Lens) لانچ کریں اور کیمرا آئیکن منتخب کریں، صرف ایک تصویر یا اسکرین شاٹ لیں اور گوگل لینز حیرت انگیز نتائج پیش کر دے گا۔

کھانوں کے شوقین بھی اپنی پسندیدہ ترکیب تلاش کر سکتے ہیں، اس کے لیے پلے پر سرچ سے لے کر اسپاٹ لائٹڈ ایپس تک سب آپ کی انگلیوں پر دستیاب ہیں۔ افطار یا سحری کے لیے بس ڈش کا نام درج کریں، اس کے بعد گوگل سرچ میں لفظ ”ترکیب“ درج کریں، نتائج حاضر ہوں گے۔

رمضان کے دوران آن لائن مذہبی لیکچرز سننے کے لیے گوگل پلے استعمال کرسکتے ہیں۔ عید الفطر کے موقع پر آپ اپنے سفر کی بہترین منصوبہ بندی کر سکتے ہیں، اور اس کے لیے گوگل میپس پر ’فیول اسٹیشنز‘ اور بہت سے دیگر مقامات (ورکشاپ، مساجد، آرام گاہیں وغیرہ) کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

سفر کے دوران، آپ جہاں بھی ہیں قبلہ آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔ جب آپ سفر میں ہوں اورقبلے کا پتا لگانا چاہتے ہوں تو ’قبلہ تلاش کرنے والا‘ ایپ استعمال کریں۔ قبلہ فائنڈر (Qibla Finder) ایک ویب ایپ ہے جو آپ کو دنیا میں کہیں بھی قبلے کی سمت معلوم کرنے کے لیے مدد دیتا ہے۔ اس کے لیے اینڈرائیڈ ہوم اسکرین میں قبلہ فائنڈر شامل کرنے کے لیے آف لائن استعمال اور شارٹ کٹ کو فعال کیا گیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.