یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد روس سے انخلا کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو 107 ارب ڈالر کا نقصان

image

لندن۔28مارچ (اے پی پی):فروری 2022 میں یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے روس سے کارپوریٹ انخلا نے غیر ملکی کمپنیوں کو 107 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا اوران کو مجموعی آمدنی میں کمی کا سامنا کر نا پڑا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فروری 2022 میں یوکرین میں ماسکو کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد گزشتہ سال اگست تک روس سے انخلا کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کے نقصانات کے حجم میں ایک تہائی اضافہ ہوا ہے، جو کارپوریٹ شعبے کا ایک بڑا مالی نقصان ہے۔ عالمی رسک کنسلٹنسی ایس۔ آر ایم کی کارپوریٹ انٹیلی جنس ای ایم ای اے کے سربراہ ایان میسی کے مطابق وہ کمپنیاں جو اب بھی روس سےاپنا کاروبار سمیٹنے کا ارادہ رکھتی ہیں، انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایجنسی نے یالے سکول آف مینجمنٹ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں تقریباً ایک ہزار کمپنیاں روسی مارکیٹ سے نکل گئیں۔ فرانسیسی کمپنی اوچن اور اطالوی لباس گروپ بینیٹن سمیت سینکڑوں غیر ملکی کمپنیاں اب بھی روس میں کام کر رہی ہیں ۔ روئٹرز نے کہا کہ روزمرہ کی اشیاء اور اشیاء خوردونوش کا بزنس کرنے والی کمپنیوں نے اس دلیل کی بنیاد پر کہ روس میں بڑی تعداد میں لوگ ان کی مصنوعات پر انحصار کرتے ہیں،روس سے مکمل انخلاسے گریز کیا ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.